پشاور بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ

May 27, 2023 | 23:26:PM
پشاور بی آر ٹی سروس بند ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، کمپنی نے وزیراعلی کو واجب الاد ادا نہ ہونے پر خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بی آر ٹی بسیں چلانی والی کمپنی نے  حکومت سے 45 کروڑ روپے کے بقایاجات مانگ لئے۔

پشاور بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام خط میں لکھا ہے کہ کمپنی کے 45 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، گزشتہ تین ماہ سے ادائیگی نہیں کی جارہی اور رقم کی عدم ادائیگی پر سروس نہیں چلا سکتے۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سروس بند کرنی پڑے گی، جس سے 3 لاکھ بی آر ٹی مسافر ہوں گے،متعلقہ حکام کو دو بار خط لکھا لیکن شنوائی نہ ہوئی، جبکہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔

خط میں کہا گیا کہ حالانکہ ٹرانس پشاور کے پاس فںڈز موجود ہیں لیکن ادائیگی نہیں کر رہے،:چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی مسئلہ حل نہیں کیا، اس لئے معاملہ میں مداخلت کرکے رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔