پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں150روپے لٹر تک اضافہ؟

Mar 27, 2024 | 10:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں150روپے لٹر تک اضافہ ہونے جارہا ہے؟سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟

یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔آئی ایم ایف کے کامیاب مذاکرت کے بعد عوام پریشان ہیں،سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں ہیں۔

یہ کہا جارہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 150 روپے لٹر تک اضافہ ہو جائے گا ۔اصل بات یہ ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔24 نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں برقرار رہیں گی ۔

اوگرا نے ابھی تک اس حوالے سے ورکنگ شروع نہیں کی لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جلد اجلاس ہوگا ۔اجلاس کے بعد پتا چلے گا کہ قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ۔