روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

Mar 27, 2024 | 10:10:AM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان، ایاز رانا)روپے کی قدر میں اضافہ،انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.08 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدرمیں13 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈ قائم،پاکستان اسٹاک ایکسچنج نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام پذیر ہو ا،100 انڈیکس 641 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا۔

100 انڈیکس 66 ہزار 547 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،اس سے پہلے12 دسمبر 2023 کو 100 انڈیکس 66ہزار 426 کی سطح پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:   8 فروری انتخابات کے نتائج مسترد،بڑی جماعت کا  ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے کی طرف گامزن ہیں، نئی حکومت کے انجکاری کیلئےکئے گئے اقدامات اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذکرات پر سرمایہ کاروں کا مزید اعتماد بحال ہوا ہے اور مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کرنے کی طرف گامزن ہے ۔

واضح رہے 12دسمبر 2023 کو 100 انڈیکس 66 ہزار 426 کی اب تک کی بلند ترین سطح قائم کر چکا ہے ۔