مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ،عمران خان نے جواب جمع کروا دیا

Jun 27, 2023 | 14:31:PM
مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ،عمران خان نے جواب جمع کروا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 96/23 میں اپنا جواب جمع کروا دیا۔

عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ  کرکٹ کے مید ان سے لے کر شوکت خانم جیسے  ادارے کی بنیاد رکھنے  اور پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم بننے تک عمران خان نے ملک و قوم کی ترقی کو اپنا شعار بنایا ہے، کرپٹ مافیا اور سیاسی مخالفین نے عمران خان کو سازش کے ذریعے حکومت سے باہر کیا،سیاسی مخالفین نے حکومت میں آتے ہی سیاسی مخالفت کے پیش نظر اسلام آباد کو عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمات کا گڑھ بنا دیا۔

عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے بارہا الیکشن کا مطالبہ کیا تاکہ ملک میں سیاسی استحکام قائم ہو سکے،وفاقی  و نگران پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف درج ایک سو پچاس سے زائد مقدمات سیاسی مخالفین کی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہیں، منظم منصوبہ بندی کے تحت مقدمات درج کئے گئے تا کہ عمران خان کی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جا سکے، عمران خان پر درج تمام جھوٹے مقدمات میں معزز عدالتوں نے قبل از گرفتاری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کو جھوٹا قرار دیا۔ سابق وزیر اعظم  کا جواب میں مزید کہنا تھا کہ اسی پاداش میں اشفاق رانا نامی ڈی ایس پی نےانسدادِ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ نمبر 23 / 96 درج کیا،  عمران خان کے خلاف ایک ایسا مقدمہ درج کروایا کہ جس کے وقوعہ کے وقت عمران خان نیب کی حراست میں تھے، عمران خان نے ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی مخالفت کی ہے، تمام واقعہ میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ وہ عوام الناس کا ردعمل تھاجس میں سائل کا کوئی مشورہ شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

عمران خان کا جواب  میں کہنا تھا کہ مقدمہ ہذا میں پولیس حکام نے کالم نمبر 3 میں بیس جرائم لکھے ہیں جن میں سے انیس جرائم کا عمران خان کے اوپر کوئی الزام نہیں،عمران خان پر الزام فقط ایما کی حد تک ہے جس کا کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت موجود نہ ہے،  عمران خان کے خلاف بیشتر مقدمات میں پولیس عمران خان پر حملہ آور ہوئی لیکن پولیس خود ہی مدعی مقدمہ بن گئی اور خود ہی معامالت کی تفتیش کرتی آرہی ہے، یہ تمام پہلو ظاہر کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں پولیس مسلسل سیاسی مخالفین کا آلہ کار بنی ہوئی، موجودہ مقدمہ میں لگائے گئے الزامات سراسر غلط ہیں اور اس افسانوی کہانی کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،  ان تمام جھوٹے سیاسی مقدمات کا ہدف عمران خان ہے اس لئے  عمران خان نے معزز عدالت سے رجوع کر کے مقدمہ ہذا میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔