اسرائیلی فوج کی جانب سے سینئر فلسطینی قانون ساز خالدہ جرار کی گرفتاری

Dec 27, 2023 | 01:46:AM
اسرائیلی فوج کی جانب سے سینئر فلسطینی قانون ساز خالدہ جرار کی گرفتاری
کیپشن: خالدہ جرار
سورس: The New Arab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سینئر فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار کو ان کی بائیں بازو کی جماعت کے دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

60 سالہ جرار پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کی ایک نمایاں شخصیت ہیں جو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا ایک دھڑا ہے جسے اسرائیل، امریکہ اور یورپی یونین ’دہشتگرد‘ گروپ سمجھتے ہیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا، ’ایک مطلوب دہشتگرد خالدہ جرار کو دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔‘

جرار کو اس سے قبل اکتوبر 2019ء میں اسرائیلی افواج نے گرفتار کیا تھا اور بغیر کسی مقدمے کے حراست میں لینے کے بعد اگلے سال ستمبر میں رہا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم بازیابی، اہلخانہ کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید اور نعرے بازی

ان کے شوہر غسان جرار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ’صبح 5:00 بجے پر سامنے کا دروازہ توڑ کر رام اللہ شہر میں ان کے گھر پر یلغار کر دی۔‘

جرار 2006ء میں فلسطینی اسمبلی میں بطور نمائندہ منتخب ہوئیں اور وہ طویل عرصے سے خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے وکالت بھی کی۔