کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، جعلی کرنل گرفتار

Oct 26, 2022 | 10:55:AM
کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، جعلی کرنل گرفتار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور پولیس یونیفارم میں ملبوس مسلح گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سہتر کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کی شناخت عبدالطیف جیلانی (جعلی کرنل)، اسامہ، شہباز، رضوان، محمد عابد علی اور عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے تھے۔ 

ملزمان نے جعلسازی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا اور کے ایم سی افسران کو بھی بلیک میل کرتے تھے۔ ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان مختلف دکانوں پر جا کر مالکان کو دھمکا کر بلیک میل کرتے تھے۔ 

ایس ایس پی شبیر سہتر نے کہا کہ محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ اس نجی کمپنی کو بند کر کے بلیک لسٹ کیا جائے۔