پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا میں "تعلیم سب کے لئے" مہم کامیابی سے جاری

Feb 26, 2024 | 11:01:AM
خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے "تعلیم سب کے لئے" مہم کے تحت وسیع پیمانے پر احسن اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کے باعث باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر اور چترال جیسے علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم بآسانی میسر ہوگی۔

مہمند میں بچوں اور بچیوں کے لئے KG کلاسز کے اجراء کے لئے کلاس رومز کی تعمیر مکمل کر لی گئی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول خوئی ناو کی تزین و آرائش مکمل کر کے اسے فعال کر دیا گیا۔

باجوڑ، مہمند اور خیبر میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے طالبات کے لئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سوات میں سال 2024 کے دوران ضرورت مند طلباء اور طالبات کو سٹیشنری، کاپیاں اور کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

باجوڑ، مہمند اور خیبر میں "تعلیم سب کے لئے" کے موضوع پر تقریری مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلباء اور طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

چترال، دیر اور بونیر میں پاک فوج کے حکام نے مدارس اور سکولوں کے دورے کیے اور وہاں سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں: بھارت:انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے دوران انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سسٹم کی بند

حکام نے علاقہ کے معززین سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ باجوڑ میں طلباء کے لئے "ایک دن پاک فوج کے ساتھ" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے خصوصی دلچسپی لی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان تمام اضلاع میں طلباء اور طالبات کے لئے صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی منعقد ہوئے۔