لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، سردار اکبر ڈوگر صدر اور رائے عثمان احمد  سیکرٹری منتخب

Feb 26, 2022 | 19:50:PM
سردار، اکبر ،ڈوگر، لاہور،ہائیکورٹ، بار، صدر، منتخب
کیپشن: سردار اکبر ڈوگر لاہورہائیکورٹ بار کے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ بار انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔عاصمہ جہانگیر گروپ کےسردار اکبر ڈوگر صدر اور رائے عثمان احمد  سیکرٹری منتخب ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ بار کے آج ہونیوالے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کےسردار اکبر ڈوگر  6 ہزار 581 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب حامد ہوگئے ،حامد خان گروپ کے رانا اسد اللہ خاں 3 ہزار 976  ووٹ حاصل کر سکے ،سہیل شفیق چودھری 4 ہزار 743 ووٹوں کیساتھ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے ،جبکہ انکے مدمقابل رانا محمد رزاق 2 ہزار 3، میاں سردار علی گہلن1818، عبد الکریم خان 1072اور عدنان طاہر خان 902ووٹ حاصل کر سکے۔ رائے عثمان احمد 4455 ووٹوں کیساتھ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے، انکے مخالف امیدواروں میاں شبیر حسین 211، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری 2931، میاں محمد عرفان 2938 ووٹ حاصل کر سکے۔ رانا علی اختر خان 4103 ووٹوں کیساتھ فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے ہیں ، انکے مدمقابل امیدواروں محمد شاہ رخ شہباز 3327، رمضان منشا جٹ 385، مس فلک ناز 2055، احسان اللہ خان 681 ووٹ حاصل کر سکے۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ بار ملتان کیلئے صدارت کی نشست پر میاں عادل مشتاق 2839 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔سید ریاض الحسن گیلانی2510 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء نے جشن منایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں شعیب شاہین 816 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے،جبکہ صدارتی امیدوار احمد حسن شاہ 665 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، نجم عباس 1019 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے، جی ایم چوہدری 326 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، سیکرٹری جنرل سعد راجپوت 763 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اور خرم قریشی 547 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ، بڑی خبر