ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ , 5سال کے بجائے اب ہر سال رقم وصول کی جائیگی

Dec 26, 2023 | 19:40:PM
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ , 5سال کے بجائے اب ہر سال رقم وصول کی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت کی جانب سے نئے سال کا پہلا تحفہ عوام کو پیش کر دیا گیا، 20 سال بعد  ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 1000 گنا اضافہ کر دیا گیا ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پنجاب حکومت  نے لرنر ،ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں نئے سال کیلئے اضافہ کر دیا، لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے اب ہر سال وصول ہو گی،لرنر لائسنس کی فیس کی بات کی جائے تو  اس کی سابقہ فیس 60 روپے مقرر تھی جو کہ 5 سال بعد  دوبارہ ادا کی جاتی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، لرنر لائسنس کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ فیس شہری کو ہر سال ادا کرنا ہو گی ، موٹرسائیکل لائسنس کی 5سالہ فیس 550روپے تھی اب لائسنس کیلئے ہر سال 500روپے وصول کے جائیں گے ،موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس550روپے تھی،اب ہر سال500روپے ادا کرنا ہوں گے ، موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس950روپےتھی لیکن اب موٹرکاروجیپ کے لائسنس کیلئے 1800روپے ہر سال جمع کروانا ہوں گے ، لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5سالہ فیس950تھی،اب ہر سال کیلئے 2 ہزار روپے  فیس رکھی گئی ہے ۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کی بات کی جائے تو 5سالہ فیس450تھی،اب ہرسال2 ہزار روپے دینا ہونگے،ٹریکٹرلائسنس کی 5سالہ فیس 450تھی ،اب ہر سال1000وصول کیے جائیں گے ، کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ فیس 450تھی ،اب ہر سال 1500روپے دینا ہوں گے ، معذور افراد کے لائسنس کی 5سالہ فیس20روپے مقرر تھی،معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی ہے ،پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس 450مقرر تھی، اب ہرسال1500دینا ہو ں گے ۔ 
باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس100روپے سے بڑھا کر1000روپے مقرر کی گئی ہے ، واضح رہے کہ لائسنس فیسوں میں 20سال بعدایک ہزارفیصدتک کا اضافہ کیا گیا،ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا،یکم جنوری 2024سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکس چینج کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں 25 سو زائد پوائنٹس کی کمی