مسلسل بارش سے  ڈیرہ بگٹی میں نشیبی بستیاں زیر آب،خاران میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا

Jul 25, 2023 | 21:39:PM
Kharan and Dera Bugti flooded, continuous rain, 24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان کے کئی علاقوں میں مسسل بارژوں سے سیلاب جیسی کیفئیت پیدا ہو گئی ہے۔ خاران میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل  ہو گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  خاران میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے متعدد گھر مکمل تباہ  ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہندو محلے / شیلگ اور دیگر علاقوں میں درجنوں گھر مکمل گھر گئے ہیں۔ 

خاران  کے  متاثرہ خاندانوں کی جانب سے فوری ریسکیو کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں چار روز سے بارش

ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری  ہے۔وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے  ہیں۔ڈیرہ بگٹی:برساتی نالوں میں سیلاب سے دیہی علاقوں کو جانے والی  رابطہ سڑکیں منقطع  ہو چکا ہے۔مسلسل جاری بارشوں کے باعث کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے اور  لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے اور  نشیبی علاقوں سےمحفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔