یونیورسٹی کی طالبہ سے رکشہ میں فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار

Jul 25, 2023 | 21:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ سے رکشہ میں فحش حرکات اور ہراساں کرنے والے ڈرائیور کوگرفتار کر لیا۔

ہراسمنٹ کا نشانہ بننےوالی لڑکی نے پولیس سے شکایت کی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد ازاں طالبہ نے ہراس کئے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، شہریوں نے اس واقعہ پر احتجاج شروع کیا تو لاہور پولیس کی خاتون سینئیر سپرنٹنڈنٹ انویسٹیگیشن انوش مسعود  نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور پولیس کو فوراً مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی انوش مسعود کی  مداخلت پر پولیس نے ملزم علی رضا کو مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

رکشہ ڈرائیور کے خلاف مسلم ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی طالبہ  "الف" کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا تھا.

متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رکشہ ڈرائیور نے رکشہ میں سفر کے دوران اپنے موبائل فون پر فحژ وڈیو چلا کر انہین زبردستی دکھانے کی کوشش کی، ملزم علی رضا نے زبردستی لڑکی کا سکارف نوچا،  جب طالبہ نے ملزم کو اس کی حرکت پر شرمندہ کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے نازیبا حرکات کیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

لڑکی کے شور مچانے پر ملزم نے رکشہ روکا اور لڑکی دوسرے رکشہ میں سوار ہو گئی۔

متاثرہ طالبہ نے تھانہ مسلم ٹاون میں پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی تو پولیس اہلکاروں نے ان کی شکایت کو نظرانداز کر  دیا۔ بعد ازاں اس واقعہ کے متعلق سوشل میڈیا میں احتجاج شروع ہونے کے بعد  خاتون ایس ایس پی کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آ گئی۔ ملزم نے پولیس کی حراست میں اپنی مکروہ حرکت کا اعتراف کر لیا ۔ 

سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں اور رکشہ نمبر سے ملزم کو گرفتار کیاگیا، ایس ایس پی انویسٹیگیشن

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: