قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے: آصف زرداری

Dec 25, 2023 | 00:39:AM
قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے: آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کے روح کے مطابق ملک کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے، پاکستان کا قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور پاکستانی اداکار انتقال کر گئے، افسوسناک خبر آ گئی

آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ بانی پاکستان جمہوریت پسند اور روشن خیال قائد تھے وہ انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے بنائے ہوئے ملک میں اظہار رائے کی آزادی، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے، قائد عوام بھٹو شہید کا بنایا ہوا 1973 کا آئین وطن کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے، ایک مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لیکر ملک اور معاشرے پر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے جو قائداعظم کے فلسفے کے برعکس ہے جس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔