حارث رؤف کا خط لکھ کرغلطی کا اعتراف، پی سی بی نے بھی خوشخبری سنا دی

Mar 24, 2024 | 17:52:PM
حارث رؤف کا خط لکھ کرغلطی کا اعتراف، پی سی بی نے بھی خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حارث رؤف نے پی سی بی کو خط لکھ کر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھا، تیز گیند باز نے خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر سربراہ کے کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں حارث رؤف کا خط ملا تھا، خط کو پی سی بی ٹریبونل میں بھیج دیا ہے، فاسٹ بولر نے خط میں لکھا کہ غلط فہمی ضرورہوئی   ہے،مجھ سے غلط فیصلہ ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا گیا ہے تا کہ وہ کم بیک کریں اور ٹھیک ہوں، مجھے فکر تھی کہ وہ پہلے ہی انجری کا شکار ہیں، ان کے علاج کا مسئلہ چل رہا تھا، ان کا علاج کون کرائے گا؟ انشورنس ہے وہ ریکور کرے گا، وہ ہمارے سٹار پلیئر ہیں، ان کا خیال رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔