کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان،کوئی سربراہ نہیں ہوگا:محسن نقوی

Mar 24, 2024 | 10:06:AM
 کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان،کوئی سربراہ نہیں ہوگا:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے کہا ہےکہ  سلیکشن کمیٹی 7 لوگوں پر مشتمل ہوگی ،جس کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے   کرکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لیکشن کمیٹی 7 لوگوں پر مشتمل ہوگی ،جس کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔ کپتان قومی ٹیم سلیکشن کمیٹی کا ممبر ہوگا،چیئرمین کی ٹیم سلیکشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ محمدیوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق اور اسد شفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے۔تمام ارکان کے پاس یکساں پاور ہوگی،قومی کرکٹ کی ڈریم ٹیم بنائینگے، جادوکا چراغ کسی کے پاس نہیں چیزیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، کپتان اور کوچز کا فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کریگی۔
چیئرمین پی سی بی نےحارث رؤف کا کنٹریکٹ بھی بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کرینگے جن کا اثر 5سال بعد نظرآئیگا،بورڈ میں پیراشوٹرز کی کوئی گنجائش نہیں،کسی لابی کی نہیں سنیں گے میرٹ پر فیصلے ہونگے۔

خیال رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی  کوتحلیل کردیا تھا ، ،ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ  نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا اور  نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسیحی برادری کے وارے نیارے وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کردیا

یاد رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔