26 مارچ کو کچھ غلط ہوا تو سب سے زیادہ نقصان اپوزیشن کا ہو گا، شیخ رشید

Mar 24, 2021 | 00:10:AM
26 مارچ کو کچھ غلط ہوا تو سب سے زیادہ نقصان اپوزیشن کا ہو گا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے کہنا ہے کہ بچگانہ فیصلوں سے ہونے والے کسی نقصان یہ خود ذمہ دار ہونگے،مریم نواز غلط کھیل رہی ہیں،نواز شریف کی سیاست کو پہلے سے زیادہ نقصان پہنچائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کی غلطیوں سے فائدہ ہوا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ، ہم ریفارمز کرنا چاہتے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف الیکشن سے غرض ہے۔ اگر مریم نواز کی پیشی کے موقع پرکچھ غلط ہوا تومقدمات کی نوعیت مختلف ہوگی، اگرملک میں کوئی برا واقعہ ہوا تو سب سے زیادہ نقصان اپوزیشن کو ہوگا۔
 انہوں نے کہا کہ نیب نے وزارت داخلہ سے رینجرز مانگی ہے ، تشدد کی سیاست سے ن لیگ کو نقصان ہوگا، فضل الرحمان اسلام کی بجائے اسلام آباد کیلئے مسئلے پیدا کر رہے ہیں۔ اپوزیشن میں مریم اور بلاول کا فیصلہ نہیں چلتا، نواز شریف نے لندن سے حمزہ شہباز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ ہمیں ڈی چوک میں 126دن نہیں رہنا چاہیے تھا، ہمارے لئے صرف مہنگائی ہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہمارا لیڈر سمارٹ ہے ، اپنے وزن سے نہیں جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کے حجم میں اضافے کا امکان ہے۔