فیصل آباد ؛لاپتہ ہونیوالے 8 سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد

Jun 24, 2026 | 22:09:PM
فیصل آباد ؛لاپتہ ہونیوالے 8 سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی میں 8 سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا جس کی لاش ہمسائے انور علی کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم کا 8 سالہ بچہ منگل کو بوتل لینے کے لیے دکان پر گیا اور واپس نہ آیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش بدھ کے روز ہمسائے انور علی کے گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی، مقتول کے گلے پر رسی کا نشان موجود ہے۔

تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 گھر کا مالک اور اس کے اہلخانہ غائب ہیں، لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ بنانے والے وزارت خزانہ اور وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: