بحرِ ہند میں تیزی سے بدلتی صورتحال سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثرانداز ہو رہی ہے:نیول چیف

Jun 24, 2026 | 12:54:PM
بحرِ ہند میں تیزی سے بدلتی صورتحال سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثرانداز ہو رہی ہے:نیول چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ بحرِ ہند میں تیزی سے بدلتی صورتحال سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثرانداز ہو رہی ہے ،مستقبل کی جنگوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ افرادی قوت ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے وار کالج کے 55 ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کیلئے جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ افرادی قوت ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روایتی عسکری حکمتِ عملی کو جدید سکیورٹی چیلنجز سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ بحرِ ہند میں تیزی سے بدلتی صورتحال سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثرانداز ہو رہی ہے، پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:240روپے فی لیٹر۔۔!ابتک کی بڑی خبر سامنے آ گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے سٹاف کورس کے شرکاء کو کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی، پیشہ ورانہ مہارت، تجزیاتی صلاحیت اور جدت اپنانے کی تلقین کی۔