2024 کیلئےدنیاکے 10 بہترین شہر کونسے ہیں؟

Jan 24, 2024 | 09:11:AM
2024 کیلئےدنیاکے 10 بہترین شہر کونسے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)2024  کیلئے دنیا کے سب سے بہترین شہروں  کی فہرست جاری کی گئی ہے،جن میں سے 2024 کیلئے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عظیم شہروں میں مصروف علاقے، سستا کھانا اور دیگر سہولیات اہم ہیں, جبکہ کئی لوگوں کا یہ خیال ہے کہ سبز جگہوں تک رسائی، مقامی لوگوں کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر شہر کو عظیم بناتے ہیں۔

ٹائم آؤٹ کے سالانہ سروے میں ماہرین کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے 2024 کے لیے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے,سروے میں ہزاروں افراد شامل تھے اور معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوؤں کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی گئی,فہرست میں سرفہرست 10 شہر درج ذیل ہیں۔

1. نیویارک، امریکہ
نیویارک کو وہ شہر کہا جاتا ہے جو کبھی نہیں سوتا۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں دنیا کے ہر حصے سے لوگ رہتے ہیں، اس لیے سیاحوں کو کسی غیر ملک میں اجنبیت محسوس نہیں ہوتی۔

2. کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ
سروے میں شامل ہر ایک نے شہر کو خوبصورت قرار دیا جو ساحلی علاقوں، شہری زندگی اور خوبصورت پہاڑی مناظر کا مجموعہ ہے۔ لیکن ساتھ ہی، اس کی ثقافتی زندگی نے اسے 2024 میں دنیا کا دوسرا بہترین شہر بنا دیا۔3. برلن، جرمنی
جرمنی کے اس حصے کو 2024 میں تیسرے بہترین شہر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

 4. لندن، برطانیہ

برطانیہ کا دارالحکمت لندن کسی تعارف کا محتاج نہیں، یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جو ہر سال سب سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ لندن دنیا کے معروف تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے۔

5. میڈرڈ، سپین
اس فہرست میں اسپین کا یہ شہر 5ویں نمبر پر ہے۔

6. میکسیکو سٹی، میکسیکو
میکسیکو کا شہر ملک کا ثقافتی مرکز بھی ہے، جبکہ اس کے کھانے، موسم اور سستے طرز زندگی نے اسے فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچا دیا۔

7. لیورپول، برطانیہ
یہ برطانوی شہر اپنے فٹ بال میچوں کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اسے وہ شہر بھی کہا جاتا ہے جو کبھی نہیں سوتا۔

8. ٹوکیو، جاپان
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ٹوکیو اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

9. روم، اٹلی
اٹلی کا دارالحکومت روم اپنی تاریخی یادگاروں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء، کھلے بازار اور دیگر مقامات بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

10. پورٹو، پرتگال
یورپی ملک پرتگال کا یہ شہر فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے۔

حیران کن طور پر پاکستان کا کوئی بھی شہر اس لسٹ جگہ نہیں بنا پایا،البتہ بھارت کا شہر ممبئی اس لسٹ میں 12ویں نمبر پر ہے.