سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا

Apr 03, 2024 | 10:27:AM
پاکستان  میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نہیوز) پاکستان  میں رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا۔

پاکستان میں رات ہونے کے سبب سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر42 منٹ پر ہوگا، 11 بج کر17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بج کر52 منٹ پرہوگا۔

گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا،سورج گرہن بھارت میں بھی نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:   ہمسائیہ ممالک میں تیزی سے ترقی،پاکستان میں کیا صورتحال رہے گی؟

یہ سورج گرہن مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پر دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔