قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دئیے گئے

Feb 24, 2023 | 19:28:PM
قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دئیے گئے
کیپشن: الیکشن کمیشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دئیے،پی ٹی آئی کے32ارکان قومی اسمبلی کوڈی نوٹیفائی کرنےکانوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔
تحریک انصاف کے27ایم این ایز،مخصوص نشستوں پر5خواتین ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی،ضمنی انتخابات لاہورہائیکورٹ کےمطابق روکنےکانوٹیفیکیشن جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق راولپنڈی کے6حلقوں میں ہونےوالے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ 
فیصل آباد،خوشاب،لاہور،ملتان،وہاڑی،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان اورلیہ میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے،میانوالی اور بھکرکےضمنی انتخابات بھی تاحکم ثانی ملتوی کردئیےگئے۔
الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کی5خواتین ایم این ایزکی رکنیت بحال کردی ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ،کنول شوذب،عندلیب عباس ،اسمہ حدید اور ملیکہ بخاری کی بھی مخصوص نشستوں پررکنیت بحال کر دی گئی۔


اسلام آباد کے 3 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں جاری رہیں گی،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد کی حدود پر لاگو نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی حکام کی انتظامی معاملات کیلئے مزید فنڈ دینے سے معذرت