انتخابات 2024: سابقہ خواتین ارکان ایوانوں سے محروم ہوگئیں

Dec 24, 2023 | 22:58:PM
انتخابات 2024: سابقہ خواتین ارکان ایوانوں سے محروم ہوگئیں
کیپشن: انتخابات 2024: سابقہ خواتین ارکان ایوانوں سے محروم ہوگئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) 2024 کے انتخابات سے قبل ہی متعد سابقہ خواتین ارکان ایوانوں سے محروم ہوگئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی  سندھ سے تعلق رکھنے والی  سابقہ خواتین ایم پیز  ایم ایم این ایز  اس بار اسمبلی سے باہر رہیں گی، خیرپور ضلع  سے تعلق رکھنے والی غزالہ سیال آؤٹ، دادو ضلع  سے تعلق رکھنے والی کلثوم چانڈیو اسمبلی سے محروم، لاڑکانہ  ضلع  سے تعلق رکھنے والی سیمی سومرو کو اس بار نمائندگی نا مل سکی اور جیکب آباد  ضلع سے تعلق رکھنے والی سائرہ شہلیانی قانون ساز ایوان سے محروم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ

علاوہ ازیں عمرکوٹ ضلع  سے تعلق رکھنے والی سینئر کارکن پروین بشیر  قائم خانی کو بھی نمائندگی نا مل سکی، میرپور خاص سے تعلق رکھنے والی شمیم آرا پنہور دونوں ایوانوں سے محروم، رکن سندھ اسمبلی کی دوڑ میں شامل روبینہ قائم خانی کا قسمت کی دیوی نے ساتھ نا دیا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی  سابق رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز بھی آؤٹ ہو گئیں۔