’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی، نادرا نے تمام افواہوں کی تردید کردی

Dec 24, 2023 | 19:03:PM
’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی، نادرا نے تمام افواہوں کی تردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نادرا نے ’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

نادرا حکام کے مطابق نادرا کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔

پالیسی کے تحت پیدائش کے اندراج اور ’فارم ب‘ بنوانے کیلئے بچے/بچی کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں جسے ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب  کرلیا

بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جس کی تردید کرتے ہوئے ملک بھر کے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر وضاحتی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔