دو بڑے اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

Dec 24, 2023 | 00:00:AM
دو بڑے اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے 2 اہم اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

کراچی جنوبی اور چمن کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، یہ پولیو وائرس ان اضلاع میں پولیو کی ویکسینیشن نہ کروانے والی بعض کمیونٹیز کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔

محکمہ صحت اب اہم گزرگاہوں پر مسافروں کی پولیو ویکسینیشن یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تارکین وطن کی ویکسینیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کیلئے خریداری، سرکاری خزانے کو بڑا ٹیکا، میگا کرپشن کیس سامنے آ گیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے۔