پاکستان میں پولیو کیسز کی شرح میں قابلِ تشویش اضافہ 

Mar 30, 2024 | 12:18:PM
  پاکستان میں پولیو کیسز کی شرح میں قابلِ تشویش اضافہ، رواں برس 30 اضلاع کے 83 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد)  پاکستان میں پولیو کیسز کی شرح میں قابلِ تشویش اضافہ، رواں برس 30 اضلاع کے 83 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، بدین، پشاور، چمن کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی۔ رواں برس کے پولیو پازیٹو 80 سیوریج سیمپلز جینیاتی طور لوکل ہیں۔ رواں برس کے 3 سیوریج سیمپلز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ہے۔

کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ، مچھر کالونی،چکورا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ رواں برس کراچی ایسٹ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔ کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے۔

کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔ کراچی ساؤتھ کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔ کراچی ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں ڈاکو راج،پولیس آپریشن ناکام،مزید 21 افراداٹھالیے گئے

لاہور کی آؤٹ فال سٹیشن انوائرمنٹل سائٹ میں پولیو کی تصدیق ک گئین ہے۔ لاہور کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔ پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، پشاور کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔ چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔ چمن کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

بدین کے علاقہ ماہوالی درگاہ نالہ کی سیوریج میں بھی پولیو پایا گیا ہے۔ بدین کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سنٹرل سے ہے۔