نیشنل ڈائیلاگ کریں:محمد علی درانی۔۔ جیل سے کچھ نہیں کرسکتا:شہبازشریف

Dec 24, 2020 | 15:53:PM
  نیشنل ڈائیلاگ کریں:محمد علی درانی۔۔ جیل سے کچھ نہیں کرسکتا:شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کا اہم پیغام لے کر سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ محمدعلی درانی نے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ۔اپوزیشن لیڈر کو نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز دی گئی ۔شہباز شریف نے کہا میں جیل میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ محمدعلی درانی نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں پیرپگارا صاحب کا پیغام لے کر شہبازشریف کے پاس آیا تھا۔محمدعلی درانی نے کہا کہ شہباز شریف سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ اپوزیشن کی قیادت اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتی ہےوہ پاکستان کی قوم کا اتحاد دیکھنا چاہتی ہے۔سیکرٹری جنرل فنکشنل لیگ نے کہا کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ ہو۔ آئین کی بالادستی ملک کی بنیادی ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ استعفوں کا ایک دفعہ سلسلہ شروع ہوگیا تو وہ آگ ہوگی جو آگے چل کر مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ استعفے دے کر بھی بات کی جائے گی تو کیوں نہ پہلے بات کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تکرار کی بنیاد کو ختم ہونا چاہیے۔ عوام چاہتی ہے کہ ملک میں اتحاد پیدا ہو۔ پاکستان کی سیاست میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کیا جائے ۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحاد کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔