ایٹمی ہتھیارحاصل کر کے رہیں گے، کوئی نہیں روک سکتا، خامنہ ای

Feb 23, 2021 | 19:32:PM
 ایٹمی ہتھیارحاصل کر کے رہیں گے، کوئی نہیں روک سکتا، خامنہ ای
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے نہیں روک سکتی۔
خبر گان کونسل کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کی حد 20 فی صد تک رکھنے کا پابند نہیں۔ یہ ہماری ضرورت پر منحصر ہے اور ہم یورینیم افزودگی کا تناسب 60 فی صد تک بھی لے جاسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے کوشاں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ تہران کسی بیرونی دباﺅمیں نہیں آئے گا اور ہم جوہری معاہدے سے متعلق اپنے موقف کو بھی تبدیل نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اور یورپ کا طریقہ کار غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام کئی سال سے محدود سطح پر ہے۔ اگر دوسرا فریق اپنی شرائط پر عمل کرتا ہے تو ہم بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور ہم پوری قوت کے ساھ جوہری صلاحیت کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام سے متعلق متنازع بیان کے باوجود ہمارے موقف میںکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران چاہے تو جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ جوہری معاہدے سے ایران کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوگا۔