طالبان سربراہ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر کمیشن بنادیا

Aug 23, 2021 | 00:50:AM
طالبان سربراہ نے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر کمیشن بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کی شکایات پر افغان طالبان نے بڑا قدم اٹھالیا۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کی شکایات پر اعلیٰ سطح کمیشن قائم کردیا گیا ہے، کمیشن ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کی شکایات پر افغان طالبان نے بنایا ہے۔
امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ تین رکنی کمیشن طالبان سربراہ ملاہیبت اللہ اخونزادہ کی ہدایت پربنایا گیا ہے، افغان کمیشن ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف حملوں سے روکنے کے اقدامات کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان کمیشن نے ٹی ٹی پی کوخبردارکردیا ہے کہ وہ پاکستان سے معاملات حل کرے جبکہ چین، روس،ایران، وسطی ایشیائی ریاستیں افغان طالبان سے ٹی ٹی پی سے متعلق شکایات کرچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان طالبان نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹی پی ہویا کوئی دوسری تنظیم افغانستان میں ان کی جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اوراقوام متحدہ نے ٹی ٹی پی کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد مسعود کے انکار کے بعد طالبان کی صوبہ پنجشیرکی طرف پیش قدمی ، ویڈیو سامنے آگئی