سونے کے سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،صدرصرافہ بازار ایسوسی ایشن نےایک اور تاریخ دیدی

Sep 22, 2023 | 19:05:PM
سونے کے سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،صدرصرافہ بازار ایسوسی ایشن نےایک اور تاریخ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،صدر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایک اور تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  صدر صرافہ بازار  ہارون چاند نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے جمعہ کے بعد ایک اور تاریخ کا اعلان کردیا۔

ہارون چاند نے کہا کہ سونے کی قیمتوں کا اعلان پیر 25 ستمبر کے روز سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

خیال رہے کہ سونے کے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے سونے کی قیمتیں جاری نہیں کی گئی ،12 ستمبر کو آخری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹ جاری کئے گئے تھے،12 ستمبر کو 1 تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے مقرر کی گئی تھی۔