او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری

Mar 22, 2022 | 11:22:AM
 او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز 
کیپشن: او آئی سی اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس  اسلام آباد میں شروع۔ وزیراعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

 پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونیوالی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے جو کشمیر، فلسطین، اسلام فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات سے متعلق ہیں۔

اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل، مصر، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ سمیت کئی ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور عالمی اداروں کے سربراہان اور مندوبین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر محمد سلیمان الجاسر، صومالیہ کے وزیر خارجہ عابدی سید موسیٰ علی، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النورمحمدوف، مغربی افریقی ملک کوٹ ڈیو وا کی وزیر خارجہ کاندیا کمارا نی کامیسوکو، گیمبیا کے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ مالدیپ کے او آئی سی میں مستقبل مندوب محمد خلیل بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کل یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بارتیوں نے محنت کش مار ڈالا۔ظالم لاش کے سامنے کھانا کھاتے رہے

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہو گا جس میں گذشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی