کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرانایاب علی کو قومی ہیرو قرار دیدیا

Jun 22, 2021 | 11:28:AM
 کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرانایاب علی کو قومی ہیرو قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل کے ہونے والے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران خواجہ سرا نایاب علی کو " ہمارے ہیروز" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایوارڈ نایاب علی کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے اور خواجہ سرا برادری کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ، خواجہ سرا نایاب علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا مصنفہ، ایکٹوسٹ اور سوشل سائنٹسٹ ہیں۔

خیال رہےنایاب علی پہلے بھی تین عالمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ  اگر ہمیں بھی برابر مواقع فراہم کئے جائیں تو ہم بھی دنیا کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نایاب علی نے اس موقع پر خصوصی پیغام دیا۔یہ ایوارڈ، انہیں انویریکس سولر انرجی کے ایم ڈی سعود بابر شیخ نے دو لاکھ چالیس ہزار کے چیک کی صورت میں حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ترک اداکار سے فراڈ :کاشف ضمیر کی ضمانت منظور