ایک سال میں ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے: گوہر اعجاز

گذشتہ 4 ماہ میں برآمدات میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا: وزیر صنعت و تجارت

Jan 22, 2024 | 18:52:PM
ایک سال میں ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے: گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ گذشتہ 4 ماہ میں برآمدات میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، ایک سال میں ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے سرمایہ کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ادارہ ’ترقی‘ پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکی ادارہ ’ترقی‘ کے کردار کو سراہتے ہیں، ایک سال میں ملکی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے، گذشتہ 4 ماہ میں برآمدات میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، اگر اسی رفتار کو برقرار رکھیں تو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ مزید کم، روپیہ تگڑا ہو گیا

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 میں 374 ملین ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ، درآمدات کم ہو رہی ہیں، جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 70 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، خلیجی ریاستوں ، افریقہ اور چین کے ساتھ تجارت کو کھولا جا رہا ہے، غیر روایتی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، 25 بڑی کمپنیوں کی برآمدات 10 ارب ڈالرز ہیں، 20 ارب ڈالرز کی برآمدات 100 بڑی کمپنیوں سے آرہی ہیں، سمال میڈیم کمپنیوں پر توجہ دی جا رہی ہے اور تمام صنعتوں کو آسانیاں دے کر سپورٹ کیا جائے گا۔