پاکستان نے آئی آیم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کے آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دیدیا

Jan 22, 2024 | 15:09:PM
پاکستان نے آئی آیم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کے آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان نے آئی آیم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کے آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں اب تمام ٹریڈنگ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ہوگی، آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ میں اہم اقدامات کا پلان پیش کردیا ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی کا بڑا فرق ختم ہوگا۔

 فارن ایکسچینج ٹریڈنگ کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم جنوری 2024 کے آخر تک شروع کردیا جائے گا، انٹربینک مارکیٹ میں تمام غیرملکی کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ ہوگی،پاکستان نے آئی ایم ایف کو زرمبادلہ مارکیٹ میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ مزید کم،روپیہ تگڑا ہو گیا

آئی ایم ایف کنٹری رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فاریکس مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کیلئے پلان نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے،پلان کے تحت دسمبر 2023 سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا یومیہ ریٹ جاری کیا جارہا ہے، اب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی کے ریٹ کا فرق 1.25 فیصد سے زائد نہیں ہوگا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت نئے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کیلئے تمام بینکوں کو جنوری 2024 کے اختتام پر لنک کردیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟