پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد اہم پیش رفت 

Apr 01, 2024 | 20:33:PM
world bank
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کے بعد اہم پیش رفت  ہوئی ہے، عالمی بینک اورانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے پاکستان کی معاونت جاری رکھنےکی یقین دہانی  کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈ بینک اور آئی ایف سی نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور آئی ایف سی کے کنٹری منیجر نے وزیر خزانہ سے ملاقات  کی  ، اہم ملاقات کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا  گیا کہ ملکی اقتصادی صورتحال، معاشی ترقی و استحکام اور پائیدار ترقی پر گفتگو ہوئی،عالمی بینک،انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ملکی ترقی کیلئے عالمی بینک، آئی ایف سی کے تجربات سےاستفادہ اٹھایا جائے گا،پرائیویٹ سیکٹر کیلئے سرمایہ کاری و ترقی کے مواقع پیدا کررہے ہیں،سرمایہ کاروں کیلئے سازگار، شفاف اور قابل مواخدہ ماحول پیدا کررہے ہیں،عالمی بینک اور آئی ایف سی کےنمائندوں نے حکومتی اقدامات کی تعریف بھی کی  ۔

یہ بھی پڑھیں : 4اپریل کو عام تعطیل ،قرارداد مشترکہ طور پر منظور