کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش،موسم مزید سرد

Jan 22, 2024 | 09:58:AM
کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش،موسم مزید سرد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی کے بعض علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد، اسکیم تینتیس اور گلشن معمار میں بھی بادل برسے، ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے،کراچی بھر میں خشک ہوائیں شمال مشرق 3 سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔
 دوسری جانب لاہور میں موجودہ درجہ حرار ت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 تک جانے کے امکانات ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،فضائی آلودگی 179 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے،یو ایس قونصلیٹ 332،فیز 8ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 294 ریکارڈ کی گیا۔
کینٹ پولو گراؤنڈ231 ، ایچیسن کالج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 162 ،شاہراہ قائداعظم 183،فدا حسین ہاؤس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 180 ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری ، گلیات اور قرب و جوار میں رواں ہفتے  موسم سخت سرد اور خشک رہے گا،پیر  کے روز دن کے دوران موسم سخت سرد اور خشک رہے گا جبکہ شام کے بعد ہلکے بادل چھائے رہیں گے،منگل اور بدھ کے روز موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ آسمان صاف ہوگا۔

مری کے گردونواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کے ساتھ ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے،رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے 01- ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،سیاح سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں،کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے انتظامیہ 20 گھنٹے الرٹ ہے،ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کیلئے موجود رہے گی۔