کنگ خا ن کی بیٹی سہاناکےنیویا رک میں گلیمرس پوز، آئی پی ایل میں بھی سب کو دیوانہ بنا ڈا لا

Feb 22, 2021 | 21:23:PM
کنگ خا ن کی بیٹی سہاناکےنیویا رک میں گلیمرس پوز، آئی پی ایل میں بھی سب کو دیوانہ بنا ڈا لا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بالی ووڈ اسٹار کڈز میں ایک نام شاہ رخ خان کی لاڈلی سہانا خان کا بھی ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو تو نہیں کیا لیکن پھر بھی ان کی شہرت کسی نامور ہیروئن سے کم نہیں۔سہانا انسٹاگرام پر کافی ایکٹو اور اپنی زندگی بارے اہم چیزیں دوستوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق سو شل میڈیا پرسہانا خان کی کچھ تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان  میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے یہ تصویریں انسٹاگرام  پر شیئر کی ہیں جسے اب تک دو لاکھ سے بھی زیادہ مرتبہ لائک کیا جا چکا ہے۔ سہانا دوستوں کے ساتھ کافی خوش نظر بھی آرہی ہیں۔
ان کے سٹائلش اندا ز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔ باڈی کون ٹو پیس ڈریس پہن رکھی ہے اور بیحد ہی گلیمرس دکھائی دے رہی ہیں۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپش بھی دیا ہے جس میں لکھتی ہیں بعد میں نہیں ابھی۔

 یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب سہانا خان نے اپنے سٹائلش اندا ز سے سب کا دھیان اپنی طرف کھینچا ۔ اس سے پہلے بھی وہ گلیمرس جلوے بکھیر چکی ہیں۔لاک ڈائون میں وہ امریکہ سے واپس آنے اور ممبئی میں واقع منت والے گھر میں وقت گزارنے کو مجبور ہو گئی تھیں لیکن اب پھر سے ایک سٹو ڈنٹ والی زندگی میں جا چکی ہیں۔  دراصل ان تصویروں کی مدد سے سہانا خان نے نیویارک وا لی سٹو ڈنٹ لائف کی جھلکیاں سو شل میڈیا کے دو ستوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سہانا اپنی دوسستو ں کے  ساتھ بیحد ہی گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنی دوستوں کےاسٹوری میں ٹیگ کرکے نام واضح نہیں کئے ۔ تصویروں کو ان کے فینز بیحد ہی پسند کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ لوگ کمنٹ کرکے رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔
 ان کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں۔ سوشل میڈیا پر ان  کے کئی فین پیج بھی موجود ہیں، جو ان کی نایاب اور اسٹائلش تصویریں شیئر کرتے ہوئے نظر آجاتے ہیں۔ الگ۔الگ ادائوں سے سہانا خان تصویروں کی مد د سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیتی ہیں۔
 ان تصویروں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے آنکھوں ہی آنکھوں میں وہ بات کر رہی ہیں۔ کافی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی سہانا نے اس کےساتھ کیپشن میں لکھا، eyes wide'۔ سہانا خان کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہو رہی ہیں۔
سہانا خان بالی ووڈ میں کب ڈیبیو کریں گی ، اس بارے میں فی الحال کوئی پتا نہیں  ، لیکن ان کے چا ہنے وا لوں کی یہ خواہش ہوگی کہ وہ جلد سے جلد بالی ووڈ میں قدم رکھیں اور اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح شہرت پا ئیں۔  ممبئی سے واپس جانے کے بعد وہ پڑھائی کیلئے نیویارک لوٹ گئی ہیں۔

سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بیحد اسٹائلش پوز دیتی نظر آئیں۔ ہاتھ میں ایک کپ بھی پکڑا ہوا ہے۔ اس تصویر میں سہانا ہائی نیک ٹاپ اور ڈارک برائون ٹرائوزر میں نظر آ رہی ہیں۔

نیچے وا لی تصویر میں ایک طرف تو کسی پارٹی میں ڈا نس کا منظر جبکہ دوسر ی تصویر میں وہ منہ کو ہاتھو ں سے چھپانے کی کو شش کر رہی ہیں۔

اس تصویر میں سہانا خا ن نے  آئیز وا ئیڈ کا کیا خو ب کیپشن دیا ہے۔

اس تصویر میں وہ را ت کو نیو یا رک شہر کی کسی بلندو بالا بلڈنگ میں مو جو د دکھائی دے رہی ہیں،ساتھ ہی ان کا میک اپ بھی بیحد دلکش لک دے رہا ہے۔

سہانا خان نے نیو یا رک سے بھارت وا پس آکر آئی پی ایل سے بھی لطف اٹھایا۔میچ کے ہر سنسنی خیز مرحلے میں ان کا ردعمل دیکھنے لا ئق تھا۔

ایک تصویر میں شاہ رخ خان کے چھوڑکر گور ی خان اور آریا ن خان نے منہ پر ما سک چڑھا رکھے ہیؒں جبکہ اسی دورا ن و ہ کھلاڑی کے اچھے شا ٹ پر تا لیوں سے دا د دے رہے ہیں۔