تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Dec 22, 2023 | 22:30:PM
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان بھی موجود ہے، یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہے، یہ فیصلہ ذاتیات پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن پر ہمارےتحفظات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن آئین و قانون کے مطابق کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔بیرسٹر گوہرعلی نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بلے کا نشان چھن جانے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق پڑیگا؟سینئر صحافی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو خوشخبری سنا دی