سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی مشروط ضمانت کا فیصلہ جار ی کر دیا

Dec 22, 2023 | 19:38:PM
سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی مشروط ضمانت کا فیصلہ جار ی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )و شاہ محمود قریشی کی مشروط ضمانت کا فیصلہ جاری کردیا ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل ضمانت کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے ،جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے 5صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا گیا،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے دوسرے ملک کے فائدے کیلئے سائبر کو پبلک کیا ایسے شواہد نہیں ،فیصلے میں دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کر سکتی ہے، افیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں، ملزمان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کیلئے مزید انکوائری کے حوالے مناسب شواہد ہیں ، مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ کا اضافی نوٹ
جسٹس اطہر من اللّٰہ  نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ درخواست گزار معاشرے کے خلاف جرم میں ملوث نہیں، ملزمان کی گرفتاری کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا، پورا ٹرائل دستاویزی شواہد پر منحصر ہے، ملزمان کی انتخابات کے دوران رہائی اصلی انتخابات کو یقینی بنائیں گے، کیس میں ایسے حالات نہیں کہ ضمانت کو مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بارش اور ہلکی برف باری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی