انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرسستا ہو گیا

Dec 22, 2023 | 19:01:PM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرسستا ہو گیا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ سٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا مندی پر اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 52 پیسے پر بند ہوا ۔
گذشتہ روز ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا،دسمبر میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 64پیسے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے کا ہوگیا، دیگر کرنسیوں میں یورو 1 روپے اضافے سے 310 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاو¿نڈ ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 360 کا ہوگیا،اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.20 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.50 روپے کا ہوگیا۔
ادھر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 988 پوانٹس کے کمی سے بند ہوا، آج 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح گنوا بیٹھا،100 انڈیکس 61 ہزار 705 کی سطح پر بند ہوا ، آج مارکیٹ میں 13 ارب روپے مالیت کے 67 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی