برطانوی حکومت نےفیملی ویزا پالیسی میں نرمی کردی

Dec 22, 2023 | 08:53:AM
برطانوی حکومت نےفیملی ویزا پالیسی میں نرمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اہلخانہ کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم کردی۔

برطانوی حکومت فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی, وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاونڈ ہو گی۔

برطانیہ کے فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کی موجودہ حد 18 ہزار 600 پاونڈ ہے،نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024 سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔