ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا، مخدوم احمد محمود

Oct 21, 2022 | 21:34:PM
سابق گورنر پنجاب، مخدوم احمد محمود ، توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن، ردعمل،
کیپشن: مخدوم احمد محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا۔
مخدوم احمد محمود کا کہناتھا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کا پوری قوم خیر مقدم کرتی ہے، قوم باشعور ہے چوروں اور ٹھگوں کے ٹولہ کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں رہی ۔
سابق گورنرپنجاب کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی و قانونی رٹ قائم کر دی ہے، جس پر قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے،ان کامزید کہناتھا کہ سڑکیں بلاک اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج ہونے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم اجلاس ، الیکشن کمیشن فیصلے کا ہر سطح پر دفاع کرنے پر اتفاق