جناح ہسپتال لاہور میں کیفے ٹیریا کا افتتاح ، گوہر اعجاز فاﺅنڈیشن کا5 کروڑ کا عطیہ

Nov 21, 2020 | 00:37:AM
جناح ہسپتال لاہور میں کیفے ٹیریا کا افتتاح ، گوہر اعجاز فاﺅنڈیشن کا5 کروڑ کا عطیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جناح ہسپتال لاہورمیں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس کیلئے کیفے ٹیریابنے گا، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجازنے منصوبے کا افتتاح کردیا، تمام ترسہولتوں سے آراستہ کیفے ٹیریا کیلئے گوہراعجازفاؤنڈیشن نے5 کروڑ روپے عطیہ کئے ہیں،گوہر اعجاز نے کہاکہ کیفے ٹیریا کا مقصد مسیحاﺅں کو ریفرشمنٹ کیلئے پرسکون ماحول دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹرزاورنرسز کیلئے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجازنے بڑا اقدام اٹھایاہے،جدید سہولتوں سے آراستہ کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیا گیا،منصوبے کے افتتاح کے موقع پر پرنسپل پروفیسرعارف تجمل، پروفیسرمعظم نذیرتارڑ، پروفیسرندیم حفیظ بٹ ، پروفیسرطیب عباس، میجر ریٹائرڈ برہان، ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان ، سعید علوی سمیت ڈاکٹرز اور نرسز موجود تھے۔ گوہر اعجازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیفے ٹیریا کے قیام کا مقصد مسیحاﺅں کو ریفریش منٹ کیلئے پرسکون اور شاندار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتراندازمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکیں۔
پرنسپل سمیت سینئر پروفیسرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے بہترین سہولتوں کا حامل کیفے ٹیریا کی اشد ضرورت تھی اور اس کیلئے فنڈزعطیہ کرنے پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجاز کے مشکور ہیں، پانچ ہزار ڈاکٹرز اور نرسز اس سے استفادہ کریں گے،چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجاز نے منصوبے کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کے علاوہ بہترین سہولتوں سے مزین کرنے کی ہدایات دیں۔