شانگلہ: ٹریفک حادثہ میں 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Jul 21, 2023 | 00:10:AM
شانگلہ: ٹریفک حادثہ میں 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شانگلہ میں جیپ گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شانگلہ کی تحصیل چکیسر لنڈسوسک روڈ  پر کافر موری کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر  گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں 6 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ2 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی ہے، زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد اور گاڑی کو کھائی سے نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔