پاکستان کو پی این ایس بدر 2026 ،پی این ایس طارق 2027 میں فراہم کریں گے، ترک صدر

Dec 21, 2025 | 00:36:AM
پاکستان کو پی این ایس بدر 2026 ،پی این ایس طارق 2027 میں فراہم کریں گے، ترک صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی قیامت تک قائم رہے گی،ہماری مشترکہ تاریخ صدیوں کے امتحان سے گزری ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی اور مضبوط ہو گی۔

پاکستان نیوی کو پی این ایس خیبر فراہم کر رہے ہیں۔پی این ایس خیبر نے تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

پی این ایس بدر جون 2026 کے اختتام تک مہیا کریں گے،اس کے علاوہ پی این ایس طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو فراہم  کئے جائینگے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: