آرمی چیف سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر گفتگو

Oct 20, 2022 | 17:32:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، متحدہ عرب امارات، سفیر، ملاقات،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے سفیر حماد عبیدابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر گفتگوکیاگیا،ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا منتظر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے دوستانہ تعلقات اور پائیدار تزویراتی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی امید ظاہر کی۔
آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی مدد کو سراہا۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،قیمت میں بڑی کمی