اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےلگام، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

Jun 20, 2022 | 17:38:PM
اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےلگام، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ
کیپشن: اوپن مارکیٹ میں ڈالر بےلگام، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر ڈالر نے پاکستانی روپے کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا۔ جس کے بعد اس کی قیمت 210 روپے 25 پیسے کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی ڈالر کے بےقابو ہونے کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی آیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 213 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کے لیے بری خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں غیرمعمولی کمی

ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ اور درآمدی بل میں غیرمعمولی اضافہ پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔