وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر بی بی پاک دامن مزارکو زائرین کے لیے  کھول دیاگیا

Jul 20, 2023 | 23:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بی بی پاک دامن مزار کو زائرین کے لیے  کھول دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے  مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اورتزئین و آرائش و توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کیاگیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مزدوروں،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور ان کی ٹیم سے مصافحہ کیا اور تعمیراتی کام پر شاباش دی ۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پراجیکٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزار کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے،12 محرم الحرام تک مزار کا بالائی حصہ بھی مکمل ہو جائے گا ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ حکام کی دن رات محنت سے مزار کو آج زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی اور آمدورفت میں آسانی ہوگی،محسن نقوی نے مزار پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا  بھی کی۔

 وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ ماربل فلوریننگ،دیواروں پر ماربل،سیلنگ اورگنبد پرٹائل ورک کیاگیا،مزار کی گزر گاہ اورقبرستان کے احاطے کو اپ گریڈ کیاگیا،مرکزی داخلی راستے پر محرابی سٹرکچربنایاگیا ہے۔

اس موقع پر معروف عالم دین مولانا محمد حسین اکبر، آغا محمد شاہ قزلباش،صوبائی وزیر اوقاف،اظفر علی ناصر،سیکرٹریزتعمیرات و مواصلات، اوقاف،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔