براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے 

Jul 20, 2023 | 15:31:PM
 تاریخی سیریز ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تاریخی سیریز ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

میزبان انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ اس اعزاز کے ساتھ مجموعی طور پر پانچویں اور دوسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آن لائن کمپنیوں کے گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد

لیجنڈری اسپنر متھایا مرلی دھرن آٹھ سو وکٹوں کے ساتھ نمبر ون ہیں جبکہ شین وارن، انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور انیل کمبلے بھی چھ سو ٹیسٹ وکٹیں گرانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اب اس گروپ کو اسٹورٹ براڈ نے بھی جوائن کر لیا ہے۔