سعودی عرب، مختلف علاقوں سے چار پاکستانیوں سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار

Aug 20, 2023 | 18:55:PM
سعودی عرب، مختلف علاقوں سے چار پاکستانیوں سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے مملکت کے مختلف خطوں میں منشیات کی تشہیر کرنے میں ملوث پانچ سماج دشمن عناصر کو حراست میں لینے کے بعد ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں چار پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1.9 کلو گرام میتھم فیٹامائن، نشہ آور منشیات ’شبو‘ کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کا ہندوستان اسلاموفوبیا کا گڑھ، کونسل فار فارن ریلیشنز نے کچا چٹھا کھول دیا

ادھ جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشت نے 111 کلو گرام منشیات کے پلانٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی پٹرولنگ نے مکہ مکرمہ میں ایک شہری کو 3.4 کلو گرام نشہ آور چرس اور ’شبو‘ کی تشہیر پر پکڑ لیا۔