سٹاک ایکسچینج میں تیزی،6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Oct 19, 2023 | 21:02:PM
سٹاک ایکسچینج میں تیزی،6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر میں پھر سے اضافے نے سرمایہ کاروں کو سرگرم کردیا,شئیرز کی خریداری پر اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر پھر سے سستا ہونے پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کارپھرمتحرک ہوگئے،مارکیٹ میں100 انڈیکس 933 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا اورانڈیکس 6 سال کی بلند سطح 50 ہزار 365 کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس جون 2017 کی بلند سطح 50 زائدرہا 162 کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا ،مارکیٹ میں 14 ارب 57 کروڑ روپے مالیت کے 42 کروڑ 69 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا  جبکہ شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن 123 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 365 ارب روپے پر پہنچ گئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی کی شرح میں کمی کی توقع پر مارکیٹ میں تیزی ہےلگتا یہی ہے کہ مارکیٹ 52 ہزار کی بلند ترین سطح بھی توڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں روپے کی پرواز نے رخ بدل دیا