عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں روپے کی پرواز نے رخ بدل دیا

Oct 19, 2023 | 14:59:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں روپے کی پرواز نے رخ بدل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )روپے کی قدر میں بہتری نے مہنگائی کے بے لگام گھوڑے کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا، ایک طرف پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے تو دوسری طرف سونا بھی سستا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1972 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا دوسری جانب پاکستان میں  ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قیمت میں اضافے سے سونا سستا ہو گیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوا،ملک میں اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ76ہزار869 روپے ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 1972ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی یونیورسٹی نے فلسطین کیلئے ریلی نکالنے پر طلبا کو معطل کر دیا